سابقہ رنجش پر مخالفین نے ایک شخص کو قتل اور دوافرادکو شدیدزخمی کردیا

بدھ 15 جون 2016 11:27

قصور۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جون۔2016ء) پتوکی کے نواح بھونیکی اوتاڑمیں سابقہ رنجش پر مخالفین نے ایک شخص کو قتل اور دوافرادکو شدیدزخمی کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقدمہ کے مدعی عبدالغفارنے بتایا کہ اس کے چچازادبھائی سجاد علی سے ملزم بشیرکاجھگڑا ہوگیا اور آدھے گھنٹے بعدملزم بشیر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اس کے گھر آیا اور آتے ہی میرے والد لیاقت اوربھائیوں پرڈنڈوں اور سوٹوں کے وار کرکے شدیدزخمی کردیا جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال پتوکی پہنچایا گیا جہاں پر لیاقت علی جانبرنہ ہوسکا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں