ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ‘37دوکانداروں کو سمری ٹرائل پر جیل بھیج دیا گیا

بدھ 15 جون 2016 11:13

قصور۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جون۔2016ء) ڈی سی او قصور کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر قصور محمد شاہ رخ نیازی کا ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ‘37دوکانداروں کو سمری ٹرائل پر جیل بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

محمد شاہ رخ نیازی نے بتایا کہ رمضان المبارک میں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں کیساتھ ساتھ عام مارکیٹوں میں بھی اشیائے خوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائیگا اور اس سلسلے میں ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہ کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں