انصاف ملنا ہر شہری کا حق ہے،سیدعلی ناصر رضوی

بدھ 15 جون 2016 11:13

قصور۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جون۔2016ء)ڈی پی او قصو رسیدعلی ناصررضوی نے کہا کہ انصاف ملنا ہر شہری کا حق ہے جو شہریوں کو ہرصورت میں ملناچاہئیے ہم نے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کا تہیہ کررکھاہے ۔

(جاری ہے)

وہ کھلی کچہری کے دوران سائلین سے خطاب کررہے تھے۔اس مو قع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق اب تھانوں میں شہریوں کوعزت ملے گی ‘انصاف بھی ملے گا اور مقدمات کی تفتیش سوفیصد نہیں بلکہ ہزار فیصد میرٹ پر ہوگی۔ کھلی کچہری کے دوران 67سائلین نے درخواستیں دیں جس پرانہوں نے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں