ٹریفک حادثات،خاتون سمیت2 افراد جاں بحق

منگل 14 جون 2016 11:53

قصور۔14 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جون۔2016ء) گردونواح میں ٹریفک کے 2 مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اورایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

راؤخانوالہ کے قریب ٹریکٹر موٹرسائیکل سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں منڈی عثمان والا کی خاتون زینت بی بی جاں بحق ہوگئی جبکہ اسکا شوہر زخمی ہوگیا جس کو ریسکیوسٹاف نے ڈی ایچ کیوریفر کردیا جبکہ الہ آباد چوک کے قریب محمدسرور اپنی ریڑی پر پھل فروخت کررہاتھا کہ اچانک کار نمبری4105/LEDریڑی سے ٹکرائی جس سے محمدسرور موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ کارکانامعلوم ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں