مہنگائی کے رجحان کی حوصلہ شکنی کیلئے رمضان بازاروں کا کامیاب انعقاد خوش آئنداقدام ہے، افضال حسین زین

منگل 14 جون 2016 11:53

قصور۔14 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جون۔2016ء) حکومت پنجاب کا 5ارب روپے کا رمضان پیکیج قابل قدر فلاحی اقدام ہے جس کی بدولت عوام کو خاطرخواہ ریلیف ملاہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین فسیلیٹیشن کمیٹی برائے ہیلتھ افضال حسین زین نے رمضان بازاروں کے دورہ کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف سٹالزپرپھلوں‘ سبزیوں ‘دالو ں‘گوشت ودیگر اشیاء کے معیارکاجائزہ لیتے ہوئے ان کی قیمتوں کا عام بازار کی قیمتوں سے موازنہ کیااورکہا کہ بے جامہنگائی کے رجحان کی حوصلہ شکنی کیلئے رمضان بازاروں کا کامیاب انعقاد خوش آئنداقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے بھرمیں سستے رمضان بازاروں کے انعقاد سے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کی کمر ٹوٹ گئی ہے‘عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کیلئے رمضان بازارقائم کئے گئے ہیں‘ غریب عوام مکمل طورپر مستفید ہو رہی ہے انشاء اللہ اس کوکامیاب بنانے کیلئے ہم تمام تر توانائیاں بروئے کار لائینگے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں