حکومت نے رمضان میں شہریوں کو خصوصی ریلیف دیاہے،حاجی نعیم صفدر انصاری

منگل 14 جون 2016 11:53

قصور۔14 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جون۔2016ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری نے کہاہے کہ جمہوریت کے خلاف سازشیں ناکام ہونگی‘ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفرجاری وساری رہے گا اورملک کو بحرانوں سے نجات ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بچوں کی مشقت کے خاتمہ کیلئے موثر قانون سازی کررہی ہے جامع اقدامات سے تمام وسائل فراہم کرکے آئندہ مستقبل کو زیورتعلیم سے آراستہ کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو ٹارگٹ کرنیوالے ترقی کے دشمن سڑکوں پر آکر دیکھ لیں انہیں ناکامی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے رمضان میں شہریوں کو خصوصی ریلیف دیاہے‘ اشیاء کی کوالٹی میں فرق برداشت نہیں کیاجائے گا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں