چیک پو سٹ کوڑے سیا ل کا افتتاح

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 13 جون 2016 18:38

قصور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13جون۔2016ء )ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر پولس چیک پوسٹ کوڑے سیال کا قیام چیک پو سٹ کوڑے سیا ل کا افتتاح ڈی ایس پی چونیاں اور ایس ایچ او الہ آباد نے کیا تقریب میں معزز ین علاقہ پولیس ملازمین اور صحافیوں کی کثیر تعداد میں شرکت تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پولیس چیک پوسٹ کوڑے سیال کا افتتاح ڈی ایس پی چونیاں مرزاعبدالقدوس بیگ نے فیتہ کاٹ کر کیا ڈی ایس پی نے مقامی صحافیوں ایم رمضان خاں ساجد ،مہر عرفان ابو بکر ،حافظ وحید اشرف اور ڈاکٹر امجد حفیظ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس چیک پوسٹ پردوتھانیدار اور آٹھ سپاہی دو شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے سی سی ٹی وی کمیرے بھی لگائے گئے ہیں چیک پوسٹ پر تعینات عملہ سماج دشمن عناصر، منشیات فروشوں اور ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں گا ڈی ایس پی نے مذید بتایا کہ ضلع قصور کی حدود میں داخل ہونے والی تمام ٹرانسپورٹ پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی تقریب میں معززین علاقہ سمیت ایس ایچ او الہ آباد نصراللہ بھٹی ،محرر تھانہ محمد اکرم و دیگر ملازمین نے بھی شرکت کی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں