جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 13 جون 2016 18:37

قصور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13جون۔2016ء )قصور پولیس نے گزشتہ روز ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن کیا کریک ڈاون کے دوران13افراد کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پرضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کیاگیا تھا اس سلسلہ میں گزشتہ رو ز قصور پولیس نے ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے13جرائم پیشہ افراد اے ڈویژن کے علاقہ سے دو ملزمان رمضان ،اشرف ،کھڈیاں سے شوکت اور اکبر ،الہٰ آباد سے اقبال ،چھانگا مانگا سے شرافت ،سرائے مغل سے رشید اور عاشق جبکہ گنڈا سنگھ سے دو ملزمان عمران اور عابد ڈوگوکو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے5کلوگرام چرس ،2.5کلوگرام بھنگ ،30بوتل شراب ،1پسٹل ،1کلاشنکوف اور 1رپیٹر برآمدکر کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں