وزیراعلیٰ پنجاب کا بغیر پروٹوکول ریلوے سٹیشن قصور کے رمضان بازار کا اچانک دورہ ، قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا

عوام کی سہولت کیلئے صوبے بھر میں رمضان بازار لگائے گئے ہیں، رمضان بازاروں میں معیاری اشیاء خوردونوش سستے داموں فراہم کی جارہی ہیں، دالیں اور بیسن آدھا کلو کی پیکنگ میں ہر صورت ملنا چاہئے،شہباز شریف

اتوار 12 جون 2016 15:50

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جون ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بغیر پروٹوکول ریلوے سٹیشن قصور کے رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش‘ پھلوں‘ سبزیوں‘ دالوں کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا‘ میاں شہباز شریف نے بچوں کو چینی کے دو دو کلو کے پیکٹ تحفے میں دیئے۔ اتوار کو وزیراعلیٰ پنجاب نے بغیر پروٹوکول ریلوے سٹیشن قصور کے رمضان بازار کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

وہ عام مسافر کوچ میں سفر کرتے ہوئے رمضان بازار پہنچے اور اشیاء خوردونونش ‘ پھلوں‘ سبزیوں‘ دالوں کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے صوبے بھر میں رمضان بازار لگائے گئے ہیں۔ رمضان بازاروں میں معیاری اشیاء خوردونوش سستے داموں فراہم کی جارہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے رمضان بازار میں زرعی فیئر پرائس شاپ کا بھی معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دالیں اور بیسن آدھا کلو کی پیکنگ میں بھی ہر صورت ملنی چاہئے۔ انہوں نے سستے آٹے اور چینی کے سٹالز کا بھی جائزہ لیا اور بچوں کو چینی کے دو‘ دو کلو کے پیکٹ تحفے میں دیئے صارفین نے رمضان بازار میں کئے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں