لیہ کا 19سالہ محنت کش للیانی نہر میں ڈوب کر جاں بحق

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 11 جون 2016 18:47

مصطفی آباد/للیانی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11جون۔2016ء ) لیہ کا 19سالہ محنت کش نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش دو روز کتے بعد تلاش کلرلی گئی ہے ، د۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد نہر میں پابندی کے باوجود نہانے والوں کا رش، لیہ کے چک نمبر 148کا محمد عمران جو نواحی گاؤں نبی بخش کی ایک فیکٹری میں ملازم تھا گزشتہ روز نہر میں نہانے کیلئے آیا کہ تیز لہروں میں اپنا توازن بر قرار نہ رکھ سکا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، دو روزبعد لاش بر آمد کر لی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ اس نہر میں ہر سال 8سے 10افراد ڈوب کر جاں بحق ہو جاتے ہیں جبکہ متعلقہ محکمے نہر میں نہانے پر پابندی پر عمل در آمد کروانے کیلئے کہیں نظر نہیں آتے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں