قصور میں 48گاڑیوں کے چالان ، 58 بند

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 11 جون 2016 18:28

قصور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11جون۔2016ء )سیکرٹری ڈی آر ٹی اے حناء رحمن کا اوورلوڈنگ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن ‘48گاڑیوں کے چالان جبکہ 58گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کر دیں ۔

(جاری ہے)

تفصیل کیمطابق ضلع بھر میں اوورلوڈنگ گاڑیوں کے خلاف چلائی جانیوالی خصوصی مہم کے سلسلہ میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے حناء رحمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کمال چشتی چوک ، سٹیل باغ چوک ، کھارا روڈ ، رائیونڈ روڈ ، دیپالپور روڈ سمیت دیگر مقامات پر ناکہ بندی کر کے اوورلوڈنگ کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ٹرک،ٹریکٹر ٹرالی،مزدہ ڈالے،پک اپ سمیت 58 کمرشل گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کر کے روڑ مرمٹ کینسل کر دیئے ہیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں