328 خطرناک مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث 9خطرناک ڈکیت گینگز کے30ارکان

گرفتا ر،31لاکھ روپے مالیت مال مسروقہ برآمد

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 2 جون 2016 19:41

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جون۔2016ء) قصور پولیس نے ماہ مئی کے دوران 328خطرناک مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا جبکہ سنگین وارداتوں میں ملوث 9خطرناک ڈکیت گینگز کے 30ارکان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 31لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی کی خصو صی ہدایات پر ماہ مئی کے دوران قتل ،ڈکیتی ،رابری ،راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب 206خطرناک اشتہاری اور 122عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گرفتار ہونے والے اشتہاریوں میں 13ٹاپ ٹین اشتہاری بھی شامل ہیں جبکہ 9خطرناک ڈکیت گینگز کے 30ارکان کو گرفتا کر کے ملزمان کے قبضہ سے 31لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ ناجائز برآمد کیا ۔

اسی طرح منشیات فروشی کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران196مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی 5کلوگرام ہیروئن ،51کلو گرام چرس،1900لٹر شراب ،150لیٹر لاہن اور 6چالو بھٹیاں برآمد کی گئیں جبکہ اسلحہ ناجائز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 127مقدمات درج کر کے 6رائفل ،37بندوق،79پسٹل ،2کاربین ،2کلاشنکوف اور 8میگزین برآمد کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں