ڈی سی او محمد شاہد نے 2علماء اکرام کے قصور داخلے اور قیام پر 3ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی

جمعرات 2 جون 2016 19:36

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء ) ڈی سی او قصور محمد شاہد نے ضلع میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے 2علماء اکرام کے قصور داخلے پر پابندی عائد کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈی سی او قصور محمد شاہد نے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کیلئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی (آف گجرات ) اور مولانا خادم حسین رضوی (آف لاہور) کے ضلع قصور کی حدود میں داخلے اور قیام پر 3ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں