ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس قصور کے ٹرانسفر اور ریٹائرڈ ہونیوالے افسران کے اعزاز میں الوادعی تقریب کا اہتمام

جمعرات 2 جون 2016 19:36

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء ) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس قصور کے ٹرانسفر اور ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے اعزاز میں الوادعی تقریب کا اہتمام گزشتہ روز کیا گیا ۔ جس میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر افضل پرویز ، سابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر رانا ثناء اﷲ ،ڈی او بجٹ محمد فیصل ‘ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر IIرشید انصاری ‘ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر IIIظفر اقبال بھٹی ‘اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسرز محمد نعیم فیروز ،ندیم بٹ‘ڈپٹی اکاؤنٹس آفیسرز مظہر حسین ، عبدالغفور دانش ، عبدالحنان ‘سینئر ایڈیٹرز محمد سلیم فیروز ، محمد شکیل اختر ، اورنگزیب ،محمد تنویر جٹ ، استاد محمد ندیم ، محمد مصطفی ،عبدالغفار ڈوگر ، اسحاق نوری ، ریٹائر ڈ ہونیوالے سینئر ایڈیٹر محمد اصغر علی ‘خزانچی محمد ابراہیم اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے دیگر سٹاف ممبران نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر افضل پرویز نے کہا کہ ملازمین کسی بھی آفس کا ایک قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس اپنے کام کی اہمیت کے لحاظ سے ضلع بھر میں بہت اہمیت کا حامل ہے اس لئے ہم سب کو چاہیے کہ دیانتداری ‘فرض شناسی اور خدمت کے جذبے کے تحت اپنے فرائض سرانجام دیں ۔ سابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر رانا ثناء اﷲ نے کہا کہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ افسران کی سروس کا ایک حصہ ہے ۔

انہوں نے بحیثیت ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اپنے دفتری فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کریں ۔ یہی وجہ ہے کہ مجھے اپنے آفیسران اور ہلکاروں کی جانب سے ہمیشہ عزت و احترام ملا ہے اور میں نے ہمیشہ ملازمین کی مدد سے ہر چیلنج کو نہ صرف قبول کیا بلکہ ہر مشکل میں انکے تعاون سے کامیابی حاصل کی ہے ۔ انہوں نے نئے آنیوالے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کو قصور آمد پر خوش آمدید اور ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں