پانامہ لیکس کا مقصد ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرناہے، رانامحمداسحاق خاں

ہفتہ 28 مئی 2016 11:51

قصور۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مئی۔2016ء ) پانامہ لیکس کی آڑمیں ایک طوفان برپا کرنے کا مقصد سیاسی عدم استحکام پیداکرنااور ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرناہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) رکن قومی اسمبلی رانامحمداسحاق خاں نے اپنے ڈیرہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس ایک ایسا افسانہ ہے جس میں محمدنوازشریف کانام ہی نہیں ہے‘عوام ترقی کے دشمنوں کی تمام سازشوں کوناکام بنادینگے‘ محمدنوازشریف نے پانامہ لیکس کے سلسلے میں کمیٹی تشکیل دیکر خود احتسابی کامستحسن کام کیاہے‘ماضی میں حکمرانوں نے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور ملک کو ترقی دینے کی بجائے اپنے اقتدارکو طوالت دی ۔

مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو ورثہ میں بیشمار مسائل کاسامناکرناپڑا۔انہوں نے مزیدکہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت اقدارکی سیاست پر یقین رکھتی ہے‘ملک کے مسائل کاحل جمہوریت میں ہے‘میاں برادران پر انگلیاں اٹھانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں‘ عمران خان کی تنقیدچورمچائے شورکے مترادف ہے‘پی ٹی آئی سیاسی بھگوڑوں کی سیاسی جماعت ہے۔اس موقع پریوسی66کے چیئرمین رانا مشتاق احمدخاں اور وائس چیئرمین ملک پرویزاحمدودیگر پارٹی ورکرزبھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں