ایکسائز آفیسر ملک محمد اسلم کے خلاف خبریں شائع کرنے پر قصور کے تاجر طبقہ ،دوکاندار،اور شہریوں کا میڈیا آفس والوں کو خراج تحسین ،لوگوں نے ایکسائز آفیسر ملک محمد اسلم کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے

Malik Usman ملک عثمان جمعہ 27 مئی 2016 16:08

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مئی۔2016ء)ایکسائز آفیسر ملک محمد اسلم کے خلاف خبریں شائع کرنے پر قصور کے تاجر طبقہ ،دوکاندار،اور شہریوں کا میڈیا آفس والوں کو خراج تحسین ،لوگوں نے ایکسائز آفیسر ملک محمد اسلم کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے ،تفصیلات کے مطابق اپنے محکمے کا ڈان ایکسائز آفیسر ملک محمد اسلم جس نے قصور کی تمام میڈیا کو اپنی جیب میں رکھا ہوا ہے ،اور آئے روز ان کی تواضع کرنا اس نے اپنا معمول بنارکھا ہے،جس کی بناء پر اس کے کارناموں کو اپنے اداروں کے ذریعے شائع کرنا ان کا مقصد بن چکا ہے ،مگر آفرین کے میڈیا آفس والوں کا جنہوں نے سچائی کی آوز کو بلند کیا ان خیالات کا اظہار قصور کی تاجر تنظیموں کے نمائندوں اور دیگر شہریوں نے میڈیا آفس میں پہنچ کر کیا ،لوگوں نے ایکسائز آفیسر کے خلاف اپنی اپنی شکایات کے انبار لگا دیئے ،کسی کی پراپرٹی کو صرف اسی بناء پر سیل کر دیا گیا کہ اس نے ملک محمد اسلم کے ماتحت عملہ کی جیب گرم نہیں کی ،اور کسی کی گاڑی کو صرف اس لئے بند کر دیا کہ اس نے محکمہ کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کر دیا،اس موقع پر لوگوں نے کہا کہ آپ جیسے لوگوں کی بدولت ایسے کرپٹ عناصر کی اعلیٰ حکام کو خبر پہنچتی ہے ورنہ تو ان کے کھلائے ہوئے کھانوں اوراتاری ہوئی تصاویر سے تو صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کو ملک محمد اسلم کی خامیوں میں بھی اچھائیاں نظر آتی ہیں ،انہوں نے کہا کہ وہ ایسے کئی ثبوت پیش کر سکتے ہیں جن میں غریب شہریوں کے ساتھ سخت نا انصافیاں کرکے ان کی پراپرٹیزکو سیل اور گاڑیوں کو بلا وجہ بند کر دیا گیا ہے ،لوگوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیکر انکوائری کا مطالبہ کیا ہے

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں