ناجائز منافع خوروں اور اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنیوالوں کو نشان عبرت بنا دیا جائیگا‘ڈی سی او قصور محمد شاہد
ڈی سی او قصور کا متعلقہ افسران کو ناجائز منافع خوروں ‘اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
جمعرات 26 مئی 2016 20:25
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر قصور محمد شاہد نے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران کو ناجائز منافع خوروں ‘اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیدیاہے ۔ ڈی سی او قصور محمد شاہد نے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کاروائی کرتے ہوئے رواں ماہ کے دوران اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنیوالے 32دوکانداروں کیخلاف ایف آئی آرز کا اندارج کروایا مزید 40دوکانیں سیل جبکہ 1لاکھ 30ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اشیاء خوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کیساتھ ساتھ ناجائز منافع خوروں ‘ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔(جاری ہے)
انہوں نے واضح کیا کہ کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کرنیوالوں اور بیچنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں تا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔
اشیاء ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا جس کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریس روزانہ کی بنیادوں پر مارکیٹوں ، بازاروں اور دیگر مقامات کو چیک کر کے رپورٹ دینگے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناجائز منافع خوروں اور اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنیوالوں کو نشان عبرت بنا دیا جائیگااور اس سلسلے میں کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چیئرمین وزیراعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں نئے اکیڈمک بلاک کا ..
ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا دورہ
حاجی نعیم صفدر انصاری سے تاجر تنظیموں کے نمائندگان کی ملاقات ‘ مسائل حل کرنے میں مکمل تعاون کی یقین ..
پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات ‘اسسٹنٹ کمشنرز کا امتحانی مراکز کا دورہ
چیئرمین وزیراعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری کا سول ڈیفنس آفس اور گورنمنٹ ایم سی پرائمری ..
بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
ضلعی بیت المال کمیٹی قصور کی طرف سے تقریب تقسیم امدادی چیک کا انعقاد
قصور،بدکاری کی نیت سے جواں سالہ لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج
قصور ،ڈیمانڈ نہ پوری کرنے پر شوہر نے بیوی کے ناک اور کان کاٹ کر زخمی کردیا ،مقدمہ درج
ضمنی انتخابات،مختلف شہروں میں پرتشدد واقعات ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
قصور ،نامعلوم ملزمان نے پرانی رنجش پر جوانسالہ لڑکے کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا
قصور ،گردونواح میںٹریفک کے دو مختلف حادثات ،بچے سمیت دو افراد جاں بحق
قصور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت