ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی تھانہ گنڈا سنگھ میں کھلی کچہری
ملک عثمان جمعرات 26 مئی 2016 13:45
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مئی۔2016ء)ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی تھانہ گنڈا سنگھ میں کھلی کچہری،کھلی کچہری میں ن لیگی ایم این اے شیخ وسیم ، صدر بار قصورچوہدری منیرسمیت 75افراد نے درخواستیں دی، 24گھنٹے میں کاروائی کا حکم، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی تھانہ گنڈا سنگھ میں کھلی کچہری لگائی، کھلی کچہری کے دوران ن لیگی ایم این اے شیخ وسیم، صدر ڈسٹرکٹ قصور چوہدری منیر احمد، صدر پریس کلب مصطفی آبادللیانی (رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی سمیت 75افراد نے اپنی درخواستیں پیش کی، اس موقع پر اہلیان منڈی عثمان والا اور اہلیان مصطفی آباد نے پیش ہوکر کہا کہ ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ نے ہمارے تھانوں میں تعیناتی کے دوران منشیات فروشوں، ڈاکوؤں اور سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کر دیا تھا انہیں دوبارہ انہیں تھانوں میں تعینات کیا جائے، جس پر اہلیان گنڈا سنگھ نے کہا جب سے طارق بشیر چیمہ گنڈا سنگھ میں تعینات ہوا ہے، جرائم پیشہ افراد علاقہ چھوڑ گئے ہیں ہم انہیں کسی صورت نہیں جانیں دے گے، جس پر ڈی پی او قصور نے طارق بشیر چیمہ کو بطور ایس ایچ او گنڈا سنگھ ہی تعینات رکھے جانے کا اعلان کیا، کھلی کچہری میں پیش ہونے والے 14افراد کی درخواستیں زمین اور لین دین کے تنازعات پر تھی، 18سائلین کو جلد از جلد میرٹ پر انصاف مہیا کرنے کی یقین دھانی، 9مقدمات درج کرنے کا حکم، دس افراد کو دو دن میں، تین افراد کو سات دن میں، چار افراد کو پانچ دن میں، چار افراد کو چار دن میں انصاف مہیا کرنے کی یقین دھانی کروائی گئی، دو خواتین نے پیش ہو مالی امداد کا اپیل کی،جس پر ایک خاتون کی مالی امداد کروانے اور ایک خاتون کی ٹانگ کا آپریشن پانچ دن میں کروانے کا حکم، درخواست دینے کے بعد48گھنٹے گزرنے کے باوجود کاروائی کرنے کرنے والے منور ایس آئی کو چارج شیٹ،ڈکیتی کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او صدر کو شو کاز نوٹس،ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ایسے نا اہل تھانیدار محکمہ پولیس کی بد نامی کا سبب بن رہے ہیں، انہوں نے ایس ایچ اوزکو حکم دیا کہ وہ اپنے تفیشی افسران سے میٹنگ کیا کریں اور مقدمات کی رپورٹ طلب کیا کریں اور حالات سے با خبر رہا کریں، ڈی پی او قصور نے کہا کہ گھریلوں ، لین دین اور پنچائت معاملات کو نمٹانے کیلئے مثالتی کمیٹیوں کوفعال کیا جا رہا ہے،، تاکہ پولیس بہتر طور پرکر ائم کو کنٹرول کرے گی ،اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی عبدالقیوم گوندل بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائی وے ،بڑی و چھوٹی سڑکیں اور دیہاتی راستے موثر حکمت عملی ،عوامی تعاون اور ہارڈ کور پولیسنگ کے تحت محفوظ بنالیے گئے ہیں عوام کی جان و مال اور عزت کے دشمن ڈاکو ،بدقماش عناصر اور کریمنل ذہنیت کے حامل افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کو پناہ گاہوں سے نکال کر ایک ایک جرم کا حساب لیاجا ئیگا قصور پولیس نے ان کریمنل کو قابو کرنے کیلئے دن رات ایک کیا ہوا ہے، جرائم اور لا قانونیت کو سختی سے کچل دیا جائے گا اور کسی بدمعاش کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ہم نے عوام کو انصاف مہیا کرنے کا تہیہ کرلیا ہے ۔
(جاری ہے)
قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قصور پولیس نے 12 کروڑ 96 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کر دیا
ماہ اپریل کے دوران بہاریہ مکئی پر کونپل کی مکھی کا حملہ ہوسکتاہے ،ماہر زراعت
ممکنہ سیلاب کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے جائزہ اجلاس
گندم کے کاشتکاروں کو جڑی بوٹی مار زہروں کے سپرے کے لئے 100 سے 120 لیٹر پانی فی ایکڑ استعمال کرنے کی ہدایت
”ستھرا پنجاب“ پروگرام پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،حاجی نعیم صفدر انصاری
قصور ،ڈاکو صحافی سے اسلحہ زورنقدی ،موبائل و دیگر سامان لوٹ کر فرا ر
قصور،ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی غفلت نے ننھے بچے کی جان لے لی
قصور میں نان ،روٹی مہنگی بیچنے پر 1لاکھ سے زائد جرمانے عائد، 6 تندور مالکان گرفتار
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی زیر صدارت ضمنی الیکشن کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس
ڈپٹی کمشنرمحمد ارشد بھٹی کے زیر صدارت ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جائزہ اجلاس
چیئر مین وزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری ،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ’’ستھرا پنجاب‘‘پروگرام ..
روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی، ڈپٹی کمشنرقصور کاہوٹلز اور تندوروں کا اچانک دورہ
قصور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت