پرائیویٹ سکولز کے پرنسپل اور مالکان کی طرف سے کنکورڈیا کالج قصور کیمپس کادورہ کیا

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 24 مئی 2016 17:39

قصور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24مئی۔2016ء ) بیکن ہاؤس سکول سسٹم کے تحت چلنے والے کنکورڈیا کالج قصور کیمپس کا گروپ ہیڈ آف کنکورڈیا کالجز عمر مشتاق ،پرنسپل اشعر رشید اور وائس پرنسپل عبدالرزاق کی دعوت پر ضلع بھر کے پرائیویٹ سکولز کے پرنسپل اور مالکان نے دورہ کیا ۔ اس موقع پر پرنسپل اشعر رشید نے آنے والے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور کنکورڈیا کالج قصور کیمپس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

وائس پرنسپل عبدالرزاق نے بتایا کہ کنکورڈیا کالج میں دو نئے پروجیکٹ جن میں لرننگ مینجمنٹ سسٹم اور بلینڈر ڈ لرننگ سسٹم شامل ہیں شروع کردئیے گئے ہیں ۔ اس موقع پر موجود مختلف سر براہان سکول جن میں علامہ اقبال ماڈل سکول کے پرنسپل مہر محمد عاشق ، پاکستان ماڈل سکول کے پرنسپل محمد طفیل سرور بلوچ اور یاسین ضیغم ،صادق میموریل سکول کے پرنسپل محمد خالد اور اُن کے بھائی محمد ارشد ، مون سٹار سکول کے پرنسپل حافظ بشارت ر شید ، و دیگر شامل تھے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کالج کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کیا۔ کالج کے شعبہ جا ت میں سائنسی ، آرٹس اور کمپیوٹر سائنس شامل ہیں ۔ کنکورڈیا کالج میں اس تعارفی تقریب میں گفتگو کر تے ہوئے مختلف سربراہان سکول نے کنکورڈیا کالج کے تعلیمی پروجیکٹ شروع کرنے کو تعلیم کیلئے ایک اہم انقلابی اقدام قرار دیا اور کالج کی کاوشوں کو خوب سراہا ۔میرٹ اور ضرورتمند ذہین طالبہ و طالبا ت کیلئے 50،50سکالر شپ دئیے جانے کے اقدام کو خوب سراہا اور کہا کہ کنکورڈیا کالج شہر قصور میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اور یہی وجہ ہے کہ کنکورڈیا کالج گذشتہ تین سالوں میں طلباء کی تعدا د میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں