کرکٹ جنوبی افریقہ کا نئی ٹی20 لیگ کرانے کا اعلان

ْیہ جنوبی افریقی ڈومیسٹک کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑا ایونٹ ہو گا ،ْچیف ایگزیکٹو تھبنگ مورو

ہفتہ 9 جون 2018 20:29

کرکٹ جنوبی افریقہ کا نئی ٹی20 لیگ کرانے کا اعلان
جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) کرکٹ جنوبی افریقہ نے رواں سال ایک ٹی20 ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے جس میں عالمی شہرت یافتہ مقامی اور انٹرنیشنل کھلاڑی شرکت کریں گے۔جنوبی افریقی ٹیلی ویڑن کمپنی سپراسپورٹس اس ڈیل میں پارٹنر ہو گی۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹو تھبنگ مورو نے کہا کہ یہ جنوبی افریقی ڈومیسٹک کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑا ایونٹ ہو گا۔

کرکٹ جنوبی افریقہ نے نومبر اور دسمبر میں شیڈول اس ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے حوالے سے ابھی تک کسی قسم کی تفصیلات بیان نہیں کیں تاہم یہ ممکنہ طور پر ٹی20 گلوبل لیگ کے طرز پر کھیلی جائے گی جسے منسوخ کردیا گیا تھا۔گلوبل ٹی20 لیگ میں مختلف شہروں کی ٹیمیں تھیں اور 8 میں سے 7 ٹیموں کے مالکان غیرملکی تھے تاہم جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ ہارون لورگاٹ کے جانے کے بعد اس لیگ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا کیونکہ لیگ کے لیے کوئی بھی ٹیلی ویڑن ڈیل یا اہم اسپانسر دستیاب نہیں تھا۔

(جاری ہے)

ابھی تک یہ بات بھی واضح نہیں ہو سکی کہ لیگ میں کتنی ٹیمیں شرکت کریں گی لیکن یہ ممکنہ طور پر ایک فرنچائز کی سطح پر کھیلا جانے والا ایونٹ ہو گا۔مورو نے کہا کہ گزشتہ سال لیگ کے لیے ڈپازٹ جمع کرانے والوں کو ان کی رقم واپس کردی گئی تھی۔اگر تمام جنوبی افریقی کھلاڑی دستیاب ہوئے تو یہ لیگ ممکنہ طور پر نومبر کے اواخر میں شروع ہو گی کیونکہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی20 میچ کی سیریز کھیلی جائے گی جو 17نومبر کو ختم ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں