رنز بنانے کی مشین کوہلی بھی مومی پتلے میں ڈھل گئے ،ْمادام سائو میوزیم میں مجسمہ نصب

جمعہ 8 جون 2018 13:11

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) کرکٹ کی دنیا میں رنز بنانے کی مشین کوہلی بھی مو می پتلے میں ڈھل گئے۔نئی دہلی کے مادام تسائو میوزیم میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کا مومی مجسمہ نصب کردیا گیا ،ْویراٹ کوہلی کے مومی مجسمے کیلئے نہ صرف کوہلی نے حامی بھرلی ہے بلکہ اٴْن کے مومی مجسمہ کی تیاری کیلئے مادام تسائو میوزیم کی ٹیم نے ویراٹ کوہلی سے ملاقات کی اور مجسمہ کے حوالے سے پیمائش بھی لی گئی تھی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کرکٹر ویراٹ کوہلی کا مومی مجسمہ جلدمنظر عام پر لایا جائیگا جبکہ اپنے مومی مجسمہ کے حوالے سے ویراٹ نے خوشی کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے ویراٹ کوہلی سے قبل سچن ٹنڈولکر،کپل دیو، لیونل میسی سمیت کئی بالی ووڈ و ہالی ووڈ اسٹارز کے مومی مجسمے مادا تسائو میوزیم میں نصب کئے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں