ْآئرلینڈ کا سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، گیری ولسن ٹیم کے نئے کپتان مقرر

جمعرات 7 جون 2018 19:54

ْآئرلینڈ کا سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، گیری ولسن ٹیم کے نئے کپتان مقرر
ڈبلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) کرکٹ آئرلینڈ نے آئندہ ہفتے شیڈول سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، ولیم پورٹرفیلڈ کی جگہ گیری ولسن کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا، پورٹرفیلڈ بطور پلیئر سیریز میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

سہ ملکی سیریز 12 جون سے شروع ہو گی جس میں آئرلینڈ کے علاوہ سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان گیری ولسن، اینڈریو بلبرائن، پیٹر چیس، جارج ڈوکریل، بیری میکارتھے، کیون اوبرائن، ولیم پورٹرفیلڈ، سٹورٹ پوئنٹر، بائیڈ رینکن، جیمز شینن، سیمی سنگھ، پال سٹرلنگ، سٹورٹ تھامسن اور کریگ ینگ پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں