جیمز سدرلینڈ کرکٹ آسٹریلیا چیف ایگزیکٹو عہدے سے مستعفی

بدھ 6 جون 2018 16:07

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے، اس کے ساتھ ہی ان کی کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ 20 سالہ طویل رفاقت ختم ہو گئی۔ سدرلینڈ نے 1998ء میں کرکٹ آسٹریلیا کو جوائن کیا تھا، تین برس بعد2001ء میں انہیں کرکٹ آسٹریلیا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا اور وہ 17 برس سے ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 برس سے کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ کام کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے، اب میں مزید کام نہیں کرنا چاہتا، میں سمجھتا ہوں کہ یہ فیصلہ میرے، میری فیملی اور کرکٹ آسٹریلیا کے حق میں بہتر ثابت ہو گا، جب کرکٹ کرکٹ آسٹریلیا کو نیا چیف ایگزیکٹو نہیں ملتا تب تک میں اپنے فرائض جاری رکھوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں کافی عرصے سے ذمہ داری چھوڑنے کے بارے سوچ رہا تھا اسلئے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل وجہ نہیں، میرے خیال میں یہ صحیح وقت ہے کہ میں کرکٹ آسٹریلیا چیف ایگزیکٹو کا عہدہ چھوڑ دوں۔

سدر لینڈ کے بطور چیف ایگزیکٹو دور میں آسٹریلیا کو تین مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہوا، ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ متعارف کرانا اور بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کا انعقاد کرانا بھی ان کے کارناموں میں شامل ہیں، انہوں نے حال ہی میں کرکٹ آسٹریلیا کیلئے پر کشش نشریاتی حقوق کا معاہدہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں