لارڈز ٹیسٹ میں ضرورت سے زیادہ اعتماد انگلش ٹیم کو لے ڈوبا ،نجم سیٹھی

قومی ٹیم میں بہتری کی بنیادی وجہ سفارش کا خاتمہ اور کھلاڑیوں کا سپر لیگ میں بین الاقوامی کرکٹرز کیساتھ کھیلنے کا موقع میسر آنا ہے ، انٹرویو

منگل 29 مئی 2018 21:20

لارڈز ٹیسٹ میں ضرورت سے زیادہ اعتماد انگلش ٹیم کو لے ڈوبا ،نجم سیٹھی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں میزبان انگلش ٹیم کو حد سے زیادہ پراعتمادی لے ڈو بی۔ایک انٹرویومیں نجم سیٹھی نے کہاکہ انگلش ٹیم پاکستان کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں اوور کنفیڈنس تھی یہی وجہ ہے کہ اس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان نے توقعات سے بڑھ کر کھیل پیش کیا اور انگلش کمنٹیٹرز نے بھی ٹیم کی خوب تعریف کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قومی ٹیم میں بہتری کی بنیادی وجہ سفارش کا خاتمہ اور کھلاڑیوں کا پاکستان سپر لیگ میں بین الاقوامی کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع میسر آنا ہے۔۔نجم سیٹھی نے کہاکہ قومی سلیکشن کمیٹی اور کوچز تگڑے ہیں جو کوئی سفارش قبول نہیں کرتے، ایک منصوبے کے تحت سب کو چلایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم سے بات ہوئی اور انہیں کہا کہ کہا کہ ہم دورہ انگلینڈ کے منتظر ہیں اور اس مقصد کیلئے آپ بھی ساتھ دیں۔۔نجم سیٹھی نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم کو بتایا کہ فوج نے دہشت گردی کے خلاف ملک میں بہت کام کیا ہے جس کی وجہ سے ہوم کنڈیشنز بہتر ہوگئی ہیں یہی وجہ ہے کہ اپنے ملک میں کھیلنے کے لئے ٹیموں کو دعوت دے رہے ہیں۔۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں