کرکٹ کے میدان میں ججز کی جیت ،وکلائ کی ٹیم 16رنز سے ہار گئی

بنچ اور بار کے درمیان خوشگوار تعلقات کے لیئے دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد قابل تعریف قرار

جمعہ 16 مارچ 2018 21:32

کرکٹ کے میدان میں ججز کی جیت ،وکلائ  کی ٹیم 16رنز سے ہار گئی
اوکاڑہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء) کرکٹ کے میدان میں ججز کی جیت ،وکلائ کی ٹیم 16رنز سے ہار گئی ، بنچ اور بار کے درمیان خوشگوار تعلقات کے لیئے دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد قابل تعریف ہے ،جنرل سیکرٹری شکیل احمد چودھری اور رانا رضا محی الدین کی اچھی پاٹنر شپ بھی وکلائ کی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہ کر سکی ،سول جج جہانزیب بخاری مین آف دی میچ رہے ،ضیغم علی شوکت قریشی نے کمنٹری کے فرائض خوبصورت انداز میں سر انجام دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی جوڈیشری اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کی ٹیموں کے درمیان 8 آٹھ اوور زکا میچ انتہائی دوستانہ ماحول میں کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز اسماعیل جوئیہ تھے جوڈیشری کی ٹیم کے کپتان ایڈیشنل سیشن جج انجم ممتاز تھے جبکہ ٹیم میں رینالہ ،دیپالپور ،اوکاڑہ کے ججز کو شامل کیا گیا تھے جبکہ وکلائ کی ٹیم کی قیادت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے صدر رائو عباس عدیل نے کی ججز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 90رنز بنائے جبکہ وکلائ کی ٹیم مقررہ حدف سے سولہ رنز پہلے آئوٹ ہو گئی سول جج جہانزیب بخاری کو آل رائونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا امپائرنگ کے فرائض رینالہ بار کے سابق صدر آصف شہزاد نے سرانجام دیئے۔۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں