کرک، چونترہ میں کروڑوروپے کے بلیک ٹاپ روڈ کاافتتاح

جمعرات 15 مارچ 2018 22:31

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے گل صاحب خان نے بلیک ٹاپ روڈ ،غنڈی شہباز خان بلیک ٹاپ اسفالٹ روڈ زیبی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔

(جاری ہے)

روڈکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے گل صاحب خان نے کہا کہ پانچ سال اقتدار میں دو سال کی گیس رائلٹی وصول ہوئی اس پر حلقہ بھر میں اتنے ترقیاتی کا م کئے کہ مخالفین کے اوسان خطا ہوگئے ہیں اگر مکمل پانچ سال کی رائلٹی وصول ہوتی تو اب تک میرے مخالفین سیاسی پاگل ہوتے انہوں نے کہا کہ میں نے ضلع بھر میں بلا امتیاز جملہ عوام کی خدمت کی ہے میرے ترقیاتی کاموں کوہ میدان لتمبر،چوکارہ سیمت ضلع بھر میں موجود ہے ۔

آخر میں انہوں نے ایک کروڑ روپے کی لاگت سے سولرٹیوب ویل ،دس عدد پریشر پمپ کی بھی منظوری کا بھی اعلان کیا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں