وزیر اعظم نے دورہ کرک میں 30ار ب رو پے سے زائد کے تر قیا تی منصو بوں کی منظو ر ی د یکر عوام کے دل جیت لئے ہیں،رحمت سلام خٹک

ہفتہ 10 مارچ 2018 20:29

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رحمت سلام خٹک نے کہا ہے کے وزیر اعظم نے ضلع کر ک کے دورہ کے مو قع پر 30ار ب رو پے سے زائدتر قیا تی منصو بوں کی منظو ر ی د یکر کرک کی عوام کے دل جیت لئے ہیں،ان ترقیاتی منصوبوں سے کرک میںترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی ،غیر منتخب حیثیت کے باوجود پارٹی کے ذریعے اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروانا مشکل ہے لیکن میری مسلسل محنت اور قائدین کی مہربانیوں نے کام آسان بنا دیا ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے کرک میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔رحمت سلام خٹک نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے اعلانات پر جلد عمل درآمد ممکن بنائینگے، ترقیاتی منصوبوں کے جملہ اعلانات تقریباًتیس ارب روپے مالیت کے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سی پیک سے براستہ شکردرہ ضلع کرک کو لنک کرنا اور بانڈہ دائو د شاہ تا تحصیل ٹل سڑک کو این ایچ اے کے حوالے کرنا ترقی کے دروازے تک پہنچنے کے مترادف ہے، ان سڑکوں کی تعمیر سے ضلع کرک نہ صرف سی پیک سے مستفید ہو سکے گا بلکہ افغانستان سے بھی براستہ ٹل کاروباری روابط پیدا کرنے میں آسانیاں پیدا ہو نگیں۔

انہوںنے وزیر اعظم پاکستان کے دورہ کرک کے موقع پر دیگر اعلانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گیس اور بجلی کے مسائل کے حل کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کی یقین دہانی مل چکی ہے، ضلع بھر میں گیس کے قانونی کنکشنز فراہم کرنے کیلئے ماسٹر پلان منظور کیا جائیگا تاہم وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق تیل و گیس کے پیداواری علاقوں کو پہلی فرصت میں گیس فراہمی یقینی بنائی جا ئیگی، وزیر اعظم نے ہمارے مطالبے پر محروم دیہات کو بجلی کی فراہمی کیلئے فنڈ دینے کا فیصلہ کیا ، میں نے وزیر اعظم کو کرک لانے اور عوامی مسائل کے حل کا وعدہ کیا تھا اعلانات کو جلد از جلد عمل درآمد یقینی بنائونگا۔

انہوں نے کہا کہ کرک شہر میں چونکہ ایک ماڈل سکول کی تعمیر پر کام شروع ہو چکا ہے اس لئے ہمارے مطالبے پر منظور ہونے والے ماڈل سکول کو تیل و گیس کے پیداواری علاقوں میں تعمیر کرایا جا ئیگا اور کہا کہ ایل پی جی پلانٹ میں گریڈ ایک تا سولہ مقامی ڈپلومہ ہولڈرز کو ہی بھرتی کرایا جا ئیگا جبکہ او جی ڈی سی ایل کی تعاون سے پہاڑی علاقوں میں سڑکوں ، کچے راستے سمیت چیک ڈیمز، پائونڈز کی تعمیر کیلئے خطیر رقوم خرچ کیئے جا ئینگے ۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں