کرک کیلئے اعلان کردہ منصوبوں سے محرومی کاازالہ ہوگا،رسول خٹک

جمعہ 9 مارچ 2018 21:57

کرک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2018ء) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر ا نجینئر رسو ل خان خٹک نے کہا کہ ضلع کرک میں تین بار مسلم لیگ ( ن) کے وزیر اعظم آئے جو ایک ریکارڈ ہے او ر دو بارمحمد نواز شریف اور ایک بار موجود ہ وزیراعظم شاہد حاقان عباسی کے دورے سے ضلع کرک کے 35سالہ محرومیوں کا ازالہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اعلان کردہ منصوبوں پر ون ونڈ آپریشن کے ذریعے کام شروع ہونگے۔آج ضلع کرک کی مسلم لیگیوں کے لیئے فخر کا دن ہے ۔ ہم نے سپاس نامے میں جو مطالبات پیش کئے تھے منظور کئے ۔انہوں نے کہاکہ ٹیر ی چوک ٹو گرگری ہنگو روڈ جس پر کروڑوں روپے خرچ ہونگے میرے مطالبے پر منظوری دی ہے۔جو وزیر اعظم کا بانڈہ دائود شاہ اور ضلع کرک کے عوام پر عظیم احسان ہے اس راستے سے افغانستان تک رسائی اور کاروبار میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کے پانچ سالہ اقتدار سے وزیر اعظم کا ایک دورہ بھاری ثابت ہوگیا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں