آئندہ الیکشن میں رحمت سلام کو ایم این اے کی صورت میں بھاری اکثریت سے منتخب کروائینگے،حافظ محمد،یاسین خٹک

جمعہ 9 مارچ 2018 21:57

کرک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2018ء) یونین کونسل چوکارہ احمدآٖباد کے ممتاز سیاسی نوجوان شخصیت حافظ محمد اور یاسین خٹک نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری حاجی رحمت سلام خٹک نے وزیر اعظم پاکستان سے ضلع کرک کیلئے اور اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور کرواکر خود کو حقیقی معنوں میں عوامی لیڈر اور رہنماء تسلیم کروالیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رحمت سلام خٹک نے غیر منتخب ہوکر بھی 5سال مسلسل عوامی نمائندے کی طرح خدمت کی ہے آئندہ الیکشن میں رحمت سلام کو ایم این اے کی صورت میں بھاری اکثریت سے منتخب کروائینگے۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں