شامی کے دوسری خواتین سے تعلقات ہیں :بیوی کا الزام

اب میرا ایسے انسان کے ساتھ رہنا مشکل ہوگیا ہے ، دو سال سے شدید جسمانی تشدد کا سامنا کر رہی ہوں :حسینہ جہاں

بدھ 7 مارچ 2018 20:19

شامی کے دوسری خواتین سے تعلقات ہیں :بیوی کا الزام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2018ء) بھارتی کرکٹر محمد شامی کی اہلیہ حسینہ جہاں نے کھلاڑی پر دوسری خواتین سے تعلقات کا الزام لگا دیا، ان کا کہنا تھا کہ شوہر کے دوسری خواتین کیساتھ تعلقات ہیں، شامی نے ٹویٹر پیغام میں ان خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔بھارتی کرکٹر محمد شامی کیلئے بڑی مشکل پیدا ہوگئی ہے۔ اہلیہ حسینہ جہاں نے سنگین الزام لگا دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق محمد شامی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کے دوسری خواتین سے تعلقات ہیں۔اہلیہ کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹر کیساتھ رہنا مشکل ہو چکا، دو سال سے وہ شدید جسمانی تشدد کا سامنا کر رہی ہیں۔ میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے بعد محمد شامی نے بھی ٹویٹر پر انٹری دی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی خبروں میں حقیقت نہیں، یہ صرف انہیں بدنام کرنے کی سازش ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں