وزیر اعظم کرک کیلئے گیس فراہمی کے اعلانات کرینگے،رحمت سلام خٹک

بدھ 7 مارچ 2018 20:09

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2018ء) مسلم لیگ کے مرکزی جائنٹ سیکر ٹری حاجی رحمت سلام خٹک پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلعی جنرل سیکرٹری میاں اخلاق یونس ڈسٹرکٹ بار کرک کے صدر ملک رحمان ایڈوکیٹ اور حاجی احسان الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کرک کیلئے گیس فراہمی کے اعلانات کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے حصوصی گفتگو میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ہماری دعوت پر ضلع کرک کا دورہ کررہے ہیں اس موقع پر سب سے بڑے ایل پی جی پلانٹ نشپہ آئل فیلڈ کا افتتاح کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں