کرک، 48تولے سونا چوری کیس میں گرفتارملزم ضمانت پررہا

بدھ 7 مارچ 2018 20:09

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2018ء) پشاور ہائی کورٹ بنوں بنچ بنوں نے 48تولے سونا چوری کیس میں ملزم خان بہادر کو ممتاز قانون دان ارشد زمان ایڈوکیٹ کے قانونی دلائل سننے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا تفصیلا ت کے مطابق کچھ عرصہ قبل کرک میں جیولری کے دُکان کے مالک سی48تولے سونا اور 18لاکھ روپیہ نقد چھینے گئے تھے۔

(جاری ہے)

جس پر تھانہ کرک میں خان بہادر پر مدعی کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا ۔

ملزم خان بہادر کی ضمانت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کرک نے خارج کی تھی ۔گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ بنوں بنچ جسٹس عبد الشکور کی عدالت میں دائر ضمانت کی درخواست پر ممتاز نوجوان قانون دان وائس چیئر مین پبلک سیفٹی کمیشن ارشد زمان خٹک نے وکالت کی ۔اور قانونی دلائل پیش کئے۔عدالت نے وکیل کی قانونی دلائل سننے کے بعد ملزم خان بہادر کو رہا کردیا ۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں