پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی نے اجازت نہیں دی اس لئے بائولنگ نہیں کررہا ، حفیظ

پی سی بی کے ذریعے انٹرنیشنل ٹیسٹ کے لیے درخواست دی ہوئی ہے،جب بھی موقع دیا جائے گا ٹیسٹ کے لیے جا ئوں گا، آل رائونڈر

بدھ 7 مارچ 2018 15:10

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رانڈر اور پشاور زلمی کی ٹیم کے رکن محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باعث وہ ٹورنامنٹ میں بولنگ نہیں کررہے۔ پشاور زلمی کی مینجمنٹ پاکستان کرکٹ بورڈکے ذریعے پی ایس ایل کمیٹی کے پاس میری بولنگ کے حوالے سے درخواست لے کر گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی بولنگ ریویو کمیٹی سے بھی رابطہ کیا گیا تھا جو میرے بولنگ ایکشن کے حوالے سے مطمئن تھی، پاکستان میں دیا گیا ٹیسٹ بھی بہتر آیا تھا، تاہم اس کے باوجود ٹیکنیکل کمیٹی نے بولنگ کروانے کی اجازت نہیں دی۔محمد حفیظ نے کہا کہ وہ توقع کررہے تھے کہ انہیں بولنگ کرنے کی اجازت مل جائے گی جس کی وجہ سے ان کا اس حوالے سے اعتماد بھی بحال ہوگا تاہم ٹیکنیکل کمیٹی کا فیصلہ قبول کیا۔

(جاری ہے)

سابق کپتان نے بتایا کہ میں نے پی سی بی کے ذریعے انٹرنیشنل ٹیسٹ کے لیے درخواست دی ہوئی ہے اور جب بھی موقع دیا جائے گا ٹیسٹ کے لیے جا ئوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی سلیکشن پرفارمنس اور فٹنس پر ہوتی ہے، جب تک معیار پر پورا اتر رہا ہوں پاکستان کے لیے کھیلنا چاہوں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 2019 عالمی کپ ہدف ہے، چاہتا ہوں اس میں پاکستان کے لیے اچھا کھیل پیش کروں۔

گزشتہ سال نومبر میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مشکوک بولنگ ایکشن کی وجہ سے محمد حفیظ کے انٹرنیشنل مقابلوں میں بولنگ پر پابندی عائد کردی تھی۔محمد حفیظ 2014 سے بولنگ ایکشن بالنگ ایکشن مشکوک ہونے پر آئی سی سی کے ریڈار میں آ رہے ہیں۔حفیظ کو ایک سال میں دوسری مرتبہ غیر قانونی ایکشن پر جولائی 2015 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک سال کے لئے بالنگ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں