وزیراعظم کا دورہ کرک ضلع کی تعمیروترقی کیلئے نیک شگون ثابت ہوگا،ڈی سی کرک

منگل 6 مارچ 2018 22:10

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر کرک شفیع اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم دورے کیلئے انتظامات کا از خود نگرانی کررہا ہوں نشپہ آئل فیلڈ میں ایل پی جی پلانٹ کا افتتاح 08مارچ کو کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے حصوصی گفتگومیں کیا انہوں نے مزید کہا کہ دورے کیلئے نشپہ آئل فیلڈ میں افتتاحی تقریب ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دورہ ضلع کرک کی تعمیر ترقی کیلئے نیک شگون ثابت ہوگا ۔ دورے سے متعلق تیل گیس کمپنیوں سے مشاورت انتظامات کیلئے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں ۔ وزیر اعظم کا دورہ کرک کے موقعے پر میگا پراجیکٹ اعلانات بھی ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں