کرک کوماڈل ضلع بنانے کاوعدہ ہرصورت پوراکرونگا،ناظم اعلیٰ عمردرازخٹک

منگل 6 مارچ 2018 22:08

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2018ء) ضلعی نا ظم ڈا کٹر عمر درا ز خٹک نے کہا ہے کہ 14ما ر چ کو ضلع اسمبلی کے اجلا س میں ضلع کے تعمیر و تر قی کے لئے اہم فیصلے ہو نگے ،وا زیر اعظم کے دور ے کے مو قع پر بحیثیت ضلع نا ظم روا یتی مہما ن نوا ز ی کے لئے مو جو د ر ہو نگا ،ضلع نا ئب نا ظم پر عد م تحر یک کا میا ب ہو نے کے بعد الیکشن کمیشن نے نا ئب نا ظم کے خا تمے کا نو ٹیفکیشن جاری کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے حصوصی گفتگومیں کیا اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مضبوط ضلعی ناظم ہوں ۔

(جاری ہے)

گفتارکا نہیں کردار کا غازی ہوں انہوں نے کہا ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال ایمر جنسی شعبہ سے غیر حاضر ڈاکٹر وں، ایم ایس اور ڈپٹی ایم ایس کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر اور محکمہ صحت کو لکھا ہے انہوں نے کہا گورنمنٹ ہائی سکول بدین خیل کے سٹاف نے ڈیسک اور کتابیں فروخت کی ہیں انکو ائری کا حکم دیاہے انہوں نے کہا پی ٹی آئی ضلع کرک میں مضبوط ہے چند دن میں قائد تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک ناقابل تسخیر قوت ہے الیکشن سے قبل کرک شہر کے عوام کیساتھ نلکا کے ذریعے پانی فراہمی کا وعدہ پور ا کرینگے انہوں نے کہا کہ ضلع کرک کو ماڈل ضلع بنانا میرا ارمان ہے ہر صورت میں پورا کرونگا ۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں