تنظیم اسپورٹس فٹبال کلب سائوتھ کے زیراہتمام یوسی 31کہکشان کے تعاون سے گذری پلے گرائونڈ میں جاری آل کراچی ولی محمد یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں ہوم گرائونڈ اور ہوم کرائوڈ کی موجودگی میں سندھ مسلم گذری نے بلوچ یوتھ گارڈن کو ایک سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیدی

سابق وزیر اعلی مراد علی شاہ نے پنالٹی کک پر گول اسکور کیا ،گول کیپر کے فرائض سابق سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے انجام دیئے

اتوار 24 جون 2018 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) تنظیم اسپورٹس فٹبال کلب سائوتھ کے زیراہتمام یوسی 31کہکشان کے تعاون سے گذری پلے گرائونڈ میں جاری آل کراچی ولی محمد یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں ہوم گرائونڈ اور ہوم کرائوڈ کی موجودگی میں سندھ مسلم گذری نے بلوچ یوتھ گارڈن کو ایک سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر5-4 سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

پیر25 جون کودو میچز کھیلے جائیں گے ۔ پہلے میچ میں شفیع الیون کا ڈرگ روڑ یونین سے اور دوسرے میچ میں ال برادرز کا ٹاکرا حسن اولیاء فٹبال کلب سے ہوگا۔ اتوار کو گذری پلے گرائونڈ میں سندھ مسلم گذری اور بلوچ یوتھ گارڈن کے درمیان رائونڈ 32کا اہم ترین میچ کھیلا گیا ،جس میں سندھ مسلم گذری نے ناک آئوٹ مرحلے رائونڈ16پری کوارٹر فائنل میں سیٹ کنفرم کرالی۔

(جاری ہے)

کھیل کا آغاز تیزرفتاری سے ہوا، کے فاروڈز نے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کئے لیکن جلدبازی کی وجہ سے کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔دونوں ٹیمیں بغیر سبقت کے میدان سے باہر آئیں۔ دوسرے ہا ف میں سندھ کے سابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سابق سینیٹر مرتضیٰ وہاب سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا،اس موقع پریوسی 31کہکشان کے چیئرمی کرم اللہ وقاصی،نعمان بروہی، کاشف بروہی، محمود علی خان (مودی)، محمد خان ، حفیظ بروہی، انور بروہی، آصف خان، حاجی اعجاز، محمد سلیم سماء، عبدالوحید سمیت دیگر موجود تھے۔

سابق وزیر اعلی مراد علی شاہ نے پنالٹی کک پر گول اسکور کیا ،گول کیپر کے فرائض سابق سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے انجام دیئے۔ دوسرے ہا ف میں دونوں ٹیموں کے فاورڈز نے برتری حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے کے گول پر تابڑتوڑ حملے کئے لیکن دفاعی کھلاڑیوں اور گول کیپرز کی عمدہ پرفارمنس سے ان کو گول کرنے میںکامیابی نہیں مل سکی۔فاروڈٖز نے دوسرے ہاف میں بھی نصف درجن گول کے مواقع ضائع کئے۔

ریفری نے اختتامی وسل بجائی تو مقابلہ بغیرکسی گول کے برابر رہنے کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر کیا گیا ،جس میں سندھ مسلم گذری کو ان کے گول کیپر امتیاز نے پانچویں اور آخری پنالٹی کک پر فیصلہ کن گول بناکر پری کوارٹر فائنل میں پہنچادیا۔ پنالٹی ککس پر سندھ مسلم گذری نے پانچ درست نشانہ لگاتے ہوئے گیند کوجال میں پہنچایا ،بلوچ یوتھ گارڈن کی طرف سے چار پنالٹی ککس پر گول کئے گئے پہلی پنالٹی کک سندھ مسلم گذری کے گول کیپر امتیاز نے روک لی ۔اس میچ کے ریفری نذرشباب، اسسٹنٹ عبدالباقی، روف،میچ کمشنر محمودعلی خان مودی ،حفیظ بروہی اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سلیم سماء تھے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں