اس وقت شہر کراچی شدید پانی کے بحران کا شکار ہے،حافظ نعیم الرحمن

اتوار 24 جون 2018 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) جماعت اسلامی ضلع عربی کے تحت بنارس چوک میں پانی کی عدم فراہمی اور غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف عوامی پریس کانفرنس سے جماعت اسلامی کراچی و صدر متحدہ مجلس عمل کراچی حافظ نعیم الرحمن ، ضلع عربی کے امیر عبد الرزاق خان و دیگر نے خطاب کیا ۔ جماعت اسلامی کراچی و صدر متحدہ مجلس عمل کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اس وقت شہر کراچی شدید پانی کے بحران کا شکار ہے۔

ضلع عربی کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ ایم ڈی واٹر بورڈ کی یقین دہانیوں کے بعد پانی کی فراہمی کے بجائے پانی نہیں دیا گیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم نے ایم ڈی واٹر بورڈ سے پانی کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی تھی اور پانی کی تقسیم کے حوالے سے تجویز دی تھی۔

(جاری ہے)

ہمارا احتجاجی تحریک جاری رہے گی کل پھر سے ایم ڈی واٹر بورڈ سے ملاقات کریں گے۔

اور مذاکرات بھی جاری رہیں گے۔ بروز جمعہ المبارک 29جون کو شہر بھر میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شہر بھر میں احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی نے زبردست تحریک چلائی جس کی وجہ سے کے الیکٹرک آج تک ٹیرف میں اضافہ نہیں کرپارہی۔ کراچی کو پھر سے یرغمال بنانے کی کوشش کی جارہی یے، کراچی کے لوگ تم سے تمہارے ماضی کا انتقام لیں گے اور عبرتناک شکست سے دو چار کریں گے۔

اگر اگلے 24 گھنٹے تک ضلع عربی کے عوام کو پانی فراہم نہ کیا گیا تو شاہراہ فیصل کو بلاک کردیا جائے گا۔ اور واٹر بورڈ کے ہیڈ آفس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ اس موقع پر ضلع عربی کے امیر عبد الرزاق خان نے کہا کہ عجیب المیہ ہے ٹینکر مافیا کو پانی فراہم کیا جارہا ہے لیکن عوام کے لیے لایہنوں میں پانی نہیں دیا جارہا۔ وزیر اعلی سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ پانی کی عدم فراہمی کے خلاف فوری نوٹس لے اور ضلع عربی کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے۔ ضلع عربی کے پانی کو بحریہ ٹاؤن فروخت کیا جارہا ہے۔ ضلع عربی کو پانی کا اضافی کوٹہ دیا جائے۔ #

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں