انتخابات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرز مانیٹرنگ کمیٹیوں کا اجلاس منعقد کریں اور ذمہ داریوں سے آگاہ کریں۔ کمشنر کراچی

اتوار 24 جون 2018 22:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) کمشنر کراچی محمد صالح احمد فاروقی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں عام انتخابات کی تیاری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پولنگ عملہ اور سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پر امن اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے انتظامیہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق عمل کرے گی۔

کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ پر امن اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے پولنگ عملہ اور سہولتوں کی فراہمی سے متعلق اپنے فرائض الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں ذمہ داری سے ادا کریں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیے گا۔

(جاری ہے)

ضابطہ اخلاق پر عملدر آمد کے لئے جاری کر دہ مانیٹرنگ کمیٹیوں کو فعال بنایا جا ئے گا۔

کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں الیکشن کمیشن کی ہدایا ت کی روشنی میں مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد کریں انہیں انتخابات میں ان کے فرائض کے بارے میں آگاہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ مانیٹرنگ کمیٹیاں الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق عمل کریں۔ اجلاس میں ریجنل الیکشن کمشنر علی اصغر سیال، ایڈیشنل کمشنر محمد علی شاہ، تمام ڈپٹی کمشنرز،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فاروق صدیقی اور دیگر نے شر کت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں