عارف علوی کے گھر کے باہر کارکنان کا امیدوار اسد امان کی جگہ ملک عارف کو ٹکٹ دینے کے خلاف شدید احتجاج

تحریک انصاف میں پیرا شوٹرز بہت بڑی تعداد میں آگئے ہیںجن کی وجہ سے پرانے کارکنوں کے ساتھ نا انصافیاں کی جارہی ہیں، اسد امان

اتوار 24 جون 2018 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کے گھر کے باہر اتوار کو پی ایس118سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے امیدوار اسد امان کے نام کو تبدیل کرکے ان کی جگہ ملک عارف کو ٹکٹ دینے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور دھرنا دیا، اس موقع پر بڑی تعداد میں کارکنان ہاتھوں میں بینر ز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔

اور مرکزی رہنما نعیم الحق اور سندھ کی قیادت کے خلاف ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عارف کے گھر کے باہر کئی گھنٹے تک دھرنا جاری رہا۔ احتجاجی کارکنوں کی قیادت اسد امان کر رہے تھے۔ اسد امان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں پیرا شوٹرز بہت بڑی تعداد میں آگئے ہیںجن کی وجہ سے پرانے کارکنوں کے ساتھ نا انصافیاں کی جارہی ہیں ہم آج پی ایس 118 میں مجھے ٹکٹ دینے کے بعد واپس لیکر ملک عارف کو دینے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ملک عارف کو بہت کم عرصہ ہوا ہے وہ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں وہ ٹرنسپورٹر ہیں اور مرکزی رہنما نعیم الحق کے قریبی دوست کہلائے جاتے ہیں، انھوں نے کہا کہ ہمار ا چیئرمین عمران خان سے مطالبہ ہے ہمیں ہمارا حق دیا اور ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔

(جاری ہے)

اسد امان نے کہا کہ پی ٹی آئی میں رشوتیں لیکر بھی من پسند افراد کو ٹکٹ تقسیم کئے جارہے ہیں،جبکہ تحریک انصاف انصاف کرنے والی جماعت ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں