سندھ اسمبلی ،نصرت سحرعباسی کی سندھ حکومت پر کڑی تنقید، عجب کرپشن کی غضب کہانی بیان کی

ساون گیس فیلڈ میں لاکھوں ایکڑ زمین فنکشنل لیگ والوں کو دی گئی فنکشنل مسلم لیگ سندھ کے صدرالدین شاہ نے 20 ہزار ایکڑ زمین الاٹ کرائی ، منظور وسان

جمعرات 17 مئی 2018 18:29

سندھ اسمبلی ،نصرت سحرعباسی کی سندھ حکومت پر کڑی تنقید، عجب کرپشن کی غضب کہانی بیان کی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) سندھ اسمبلی میں جمعرات کو بجٹ تقاریر کے دوران مسلم لیگ فنکشنل کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی نے اپنے خطاب میں جب سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے عجب کرپشن کی غضب کہانی بیان کی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے۔ پیپلز پارٹی کے اراکین کے بھی اثاثے چیک کیے جائیں ،میں بھی کورٹ جاوں گی۔

اڈیالہ جیل نواز شریف کے لیے تیار ہے کی بات کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں بھی بڑے بڑے اقامے نکلیں گے مراد علی شاہ صرف پیپلز پارٹی کے وزیر اعلی ہیں۔نصرت عباسی کی اس تنقید پر صوبائی وزیر صنعت منظور وسان سے بھی خاموش نہ رہا گیا اور انہوں نے نصر ت عباسی کو ترکی بہ ترکی سخت جواب دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ساون گیس فیلڈ میں لاکھوں ایکڑ زمین فنکشنل لیگ والوں کو دی گئی فنکشنل مسلم لیگ سندھ کے صدرالدین شاہ نے 20 ہزار ایکڑ زمین الاٹ کرائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیر پگارا کے خلاف بھی انوسٹی گیشن ہو رہی ہے ،وہ بھی جیل میں آنے والے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں