متحرک نوجوان ہی سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، گورنرسندھ
ینگ فزیو تھراپی ڈاکٹرزعارضی معذوری کے علاج اور احتیاطی تدا بیرکی آگاہی کے ضمن میں اہم خدمات انجام دے رہے ہیں،محمد زبیر با اختیا ر نوجوان سماجی معاملا ت میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرسکتے ہیں، ینگ ڈاکٹرز آف فزیکل تھراپی آرگنائزیشن کے وفد سے گفتگو
جمعرات 17 مئی 2018 17:57
(جاری ہے)
وفد کی سربراہی آرگنائزیشن کے چیئر مین ڈاکٹر نجیب الرحمن خٹک کررہے تھے ۔ ملاقات میں فزیو تھراپی کی اہمیت اور اس ضمن میں ڈاکٹریٹ کی تعلیم ، طبی سہولیات ، تحقیق، ہسپتالوں میں صحت افزا ماحول ،ادویات اور جدید طبی آلات کی اہمیت،فزیو تھراپی ڈاکٹرز کے مسائل سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
گورنرسندھ نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو با اختیار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ،موجود ہ حکومت نوجوان مرد و خواتین کو درپیش چیلنجز کو سمجھتے ہوئے ہوئے ایسی مربوط پالیسی پر عمل پیرا ہے جس میں نوجوان اپنے دیرینہ مسائل پر قابو پاسکیں اس ضمن میں وزیر اعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم ، وزیر اعظم انٹرن شپ اسکیم اور وزیر اعظم یوتھ بزنس لون اسکیم ایسے منصوبے ہیں جن کے ذریعہ نوجوانوں کو خود مختار بنایا جا رہا ہے ۔ گورنرمحمد زبیر نے کہا کہ ہسپتالوں میں نوجوان فزیو تھراپی ڈاکٹرز اہم قومی جذبہ سے سرشار انسانیت کی خدمت کررہے ہیں یہ نوجوان ڈاکٹر پاکستان کا سنہری مستقبل ہیں ، حکومت ینگ فزیو تھراپی ڈاکٹر ز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی تاکہ ینگ ڈاکٹر ز فعال کردار ادا کرسکیں ۔ وفد کی جانب سے پاکستان فزیو تھراپی کونسل کے بل کو منظور کرانے کی درخواست پر گورنر سندھ نے کہا کہ وہ ا س ضمن میںمتعلقہ اداروں سے بات کریںگے جبکہ فزیو تھراپی ڈاکٹرز کی تعیناتی ، تقرری ، تنخواہوں اور دیگر مراعات کے ضمن میں بھی متعلقہ محکموں سے رابطہ کیا جائے گا ۔ ملاقات میں ڈاکٹر نجیب الرحمن نے گورنرسندھ کو بتایا کہ فزیو تھراپی کے ینگ ڈاکٹر ز آپریشن کے بعد پیش آنے والی پیچیدگیوں کے بارے میں آگاہی اور معاشرے میں دیسی اور یونانی ادویات کے نام پر موت بانٹنے والوں کے خلاف بھی متحر ک ہیں اس ضمن میں پاکستان فزیو تھراپی کونسل کی تشکیل او ر اس کے باقاعدہ چیک اینڈ بیلنس سے عطائیت سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے اپنے مسائل سے متعلق گورنرسندھ کو تفصیلی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹرز آف فزیو تھراپی کی تعلیم مکمل کرنے والے ڈاکٹرز کوہائوس جاب کے حصول میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں اور جنھیں ہائوس جاب مل جاتی ہے ان ڈاکٹرز کو معاوضہ نہیں دیا جاتا ہے ۔ ینگ ڈاکٹرز آف فزیکل تھراپی آرگنائزیشن کے عہدیداروں نے اپنے مسائل تفصیل سے سننے اور ان کے حل کے لئے گورنرسندھ کی دلچسپی کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ گورنرسندھ کی ذاتی دلچسپی کے باعث ان کے مسائل جلد حل ہوں گے ۔وفد میں آرگنائزیشن کے سنیئر وائس چیئر مین ڈاکٹر عمر فیاض ، جنرل سیکریٹری سیف اللہ اور دیگر شامل تھے ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مشیرِ وزیر اعلی سندھ احسان الرحمان کی زیر صدارت آئی پی سی کی بریفنگ کے حوالے سے اجلاس
وزیر داخلہ سندھ کی شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں ایس ایس یو کمانڈوز کے تیسرے ..
گورنرسندھ سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ نے گورنر ہائوس میں ملاقات
اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں گورنر سندھ کی جانب سے بائیکس کی تقسیم کا سلسلہ جاری ، امدادی رقم کے چیکس ..
گورنرسندھ سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات ،وفود کے تبادلوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ سندھ کا یوسیز کے فنڈز میں اضافہ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا ..
وفاقی جامعہ اردو کراچی کے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام آٹزم کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس کا 56واں اجلاس میں اہم فیصلے کیئے گئے
واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے حج قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے حجاج کرام کو احرام کے تحائف ..
پاکستان میں پیٹ کی بیماریاں عروج پر؛ سینکڑوں مزید ماہرین امراض پیٹ و جگر درکار
میٹرک امتحانات،محکمہ تعلیم و سندھ حکومت کی نااہلی وبدنظمی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،منعم ظفر خان
محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول کی مضبوط پراسیکیوشن کی وجہ سے ماہ اپریل کے دوران حیدرآباد میں منشیات ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا