کراچی پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے اور کے الیکٹرک اسے بجلی فراہم نہ کرکے اندھیروں میں دھکیلنے پر تلی ہے، خرم شیر زمان

کراچی کے شہریوں کے پاس پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔ لوگ کراچی روزگار کے لیے آتے ہیں اور یہاں پینے کو پانی تک نہیں، جنرل سیکرٹری تحریک انصاف کراچی ڈویژن

جمعرات 17 مئی 2018 17:51

کراچی پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے اور کے الیکٹرک اسے بجلی فراہم نہ کرکے اندھیروں میں دھکیلنے پر تلی ہے، خرم شیر زمان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے اور کے الیکٹرک اسے بجلی فراہم نہ کرکے اندھیروں میں دھکیلنے پر تلی ہے۔ یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ کراچی میں پی ٹی آئی کراچی کے عہدیداران و کارکنان سے بات چیت کے دوران کہیں۔

اس موقعے پر پی ٹی آئی ویمن ونگ کی صدر صائمہ ندیم، سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی کراچی شہزاد قریشی اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے شہریوں کے پاس پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔

(جاری ہے)

لوگ کراچی روزگار کے لیے آتے ہیں اور یہاں پینے کو پانی تک نہیں۔ روشنیوں کے شہر سے بجلی چھین کر اسے اندھیر نگری بنا دیا گیا۔

ایک طرف سندھ میں ستر فیصد لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہیں اور دوسری طرف لوڈ شیڈنگ کا عذاب کراچی کے شہریوں کے سر پر مسلط کردیا گیا ہے۔ زیادہ تر بارہ بارہ گھنٹے تک شہری بجلی کے بغیر رہنے پر مجبور ہیں اور بعض جگہ بیس بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ میں پوچھتا ہوں کیا آپ کراچی کو ملک کا پسماندہ ترین شہر بنانے پر تل گئے ہیں۔ اپنے ڈرائنگ رومز سے باہر آکر دیکھئے۔

دنیا کے کتنے ہی ممالک لوڈ شیڈنگ کے نام تک سے واقف نہیں۔ آخر پاکستان کے ساتھ ہی ایسا کیوں ہورہا ہے۔ دراصل ن لیگ، پیپلز پارٹی اور متحدہ نے مل کر پورے پاکستان بالخصوص کراچی میں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ اگر یہ سیاسی پارٹیاں چلی گئیں اور ملک میں نیک دل اور مخلص قیادت آگئی تو کراچی سمیت پورے ملک میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف بھی اسی کے لیے جدوجہد کر رہی ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں