ْرمضان المبارک میں لوگوں کی زندگی آسان بجانے کی بجائے مشکل کی جارہی ہے ، فردوس شمیم نقوی

جمعرات 17 مئی 2018 17:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں لوگوں کی زندگی آسان بنانے کے بجائے مشکل کی جارہی ہے۔ مہنگائی اتنی زیادہ ہے کہ روزہ رکھنے والے شدید پریشان ہیں۔ یہ باتیں پی ٹی آئی کے صدر فردوس شمیم نقوی نے پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ کراچی سے جاری کردہ اپنے خصوصی بیان میں کہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غریب پہلے عید منانے کو روتا تھا، آج روزہ رکھنے کو رو رہا ہے۔ یہ سب پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اور متحدہ کے میئر کی کرم نوازیاں ہیں۔ وفاق میں ن لیگ نے الگ اندھیر نگری چوپٹ راج کی مثال قائم کر رکھی ہے۔ پورے پاکستان کا یہی حال ہے لیکن سندھ بالخصوص کراچی میں مہنگائی کا بڑھنا ایک شدید تشویشناک بات ہے کیونکہ صرف کراچی پورے ملک کا کم و بیش ستر فیصد بوجھ اٹھاتا ہے۔

(جاری ہے)

جو روزہ دار پہلے کھانے کے ساتھ ساتھ کچھ لوازمات بھی رکھ لیتے تھے، وہ محض کھانے اور جو محض کھانے تک محدود تھے، وہ اس کھانے کو بھی کم کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزہ ایثار اور قربانی کے جذبات سے عبارت ہے ۔ اس سے حکمرانوں کو بھی کچھ سیکھنا چاہئے اور عوام الناس کو پریشان کرنا بند کردینا چاہئے۔ رمضان المبارک میں حکمراں جماعتوں نے اگر مہنگائی کا یہ طوفان نہ روکا تو آئندہ انتخابات میں عوام پیپلز پارٹی اور متحدہ کو دھتکار دیں گے۔ جو اکا دکا سیٹیں یہ سیاسی پارٹیاں مکمل طور پر اپنی جاگیر سمجھتی ہیں، اس سے بھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ صرف زبانی جمع خرچ سے عوام کی ضروریات پوری نہیں ہوتیں، اس کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں