کراچی ؛رمضان المبارک کی آمد ،شہرقائد تاریکی میں ڈوب گیا

جمعرات 17 مئی 2018 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) رمضان المبارک کے آغازپرشہرقائد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کے بجائے اضافہ کردیاگیا،شہرکے کئی علاقوںمیں پہلی تراویح اورسحری لوگوںنے اندھیرے میں گزاری کے الیکٹرک نے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں مزیداضافہ کاعندیہ دے دیابجلی کی مسلسل اورغیراعلانیہ بندش سے عوام کاپارہ ہائی ہونے لگا،صورتحال بگڑسکتی ہے ۔

رمضان المبارک کے آغازپرشہرکے کئی علاقوںکی مساجدمیں جیسے ہی تراویح کی نمازشروع ہوئی بجلی چلی گئی یہ صورتحال جمعرات کی صبح تک برقرارتھی اورسحری پربھی کئی علاقوںمیں بجلی غائب تھی ،قائد آباد،صدر،نارتھ کراچی،نیوکراچی ،بلدیہ ٹائون ،سرجانی ٹائون ،گارڈن ،پاک کالونی ،گلشن اقبال ،ڈیفنس ،کلفٹن ،اخترکالونی ،ابوالحسن اصفہانی روڈسمیت کئی علاقوںمیں 6سے ساڑھے 7گھنٹے تک بجلی بند رکھی جاتی رہی ،شہرکے بیشترعلاقوںمیں14سے 15گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری رہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی اورسندھ حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک کوسحری وافطاری اورنمازتراویح کے دوران اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔تاہم تمام احکامات کونظراندازکیاگیا،اس سلسلے میں شہریوںکاکہناہے کہ حکومت کے الیکٹرک کے سامنے بے بس ہوچکی ہے ۔رمضان المبارک کاچاندنظرآتے ہی شہرکے اکثرعلاقوںمیں بجلی غائب ہوگئی جس سے شہرکی مارکیٹیں اندھیرے میں ڈوب گئیں،سحری کے لیے اشیاء خریدنے والوںاوردکانداروںکوشدیدمشکلات کاسامناتھا۔اسی طرح نمازتراویح کے اجتماعات میں بجلی غائب ہونے سے روشنی کے لیے جنریٹرچلانے پڑے ،جبکہ سحری کے آغازپرشہرکے مختلف علاقے اندھیرے میںڈوب گئے ،کے الیکٹرک غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کوکیبل فالٹس قراردے رہی ہے شہریوںنے سحری اندھیرے میں کی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں