وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سی ایم ہا ئو س خالی اور پروٹوکول میں کمی کردی
تازہ ترین : 1

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سی ایم ہا ئو س خالی اور پروٹوکول میں کمی کردی

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سی ایم ہا ئو س خالی اور پروٹوکول میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سی ایم ہا ئو س خالی کردیا اور پروٹوکول میں بھی کمی کردی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی 5 سالہ مدت پوری کررہی ہیں جس کے تحت قومی اسمبلی 31 مئی کو تحلیل ہوجائے گی جب کہ سندھ،، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی 28 مئی، پنجاب اسمبلی 31 مئی کو تحلیل ہوگی۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے قبل ہی کراچی میں چیف منسٹرہا ئو س خالی کردیا جس کے بعد ان کا خاندان اپنی نجی رہائش گاہ منتقل ہوگیاہے۔وزیراعلی سندھ سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے سی ایم ہا ئو س کے دفتر آرہے ہیں جب کہ انہوں نے اپنے پروٹوکول میں بھی کمی کردی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/05/2018 - 16:40:13

اس خبر پر آپ کی رائے‎