ایل جی الیکٹرانکس نے عالمی سطح کا آٹوموٹو لائٹنگ ادارہ زیڈ کے ڈبلیو گروپ نے خرید لیا
جمعرات 17 مئی 2018 16:30
(جاری ہے)
زیڈ کے ڈبلیو کی مصنوعات میں یورپ کے اعلیٰ سطح کے آٹو موٹو برانڈز جیسے آڈی، بی ایم ڈبلیو، پورشے اور ڈائیمر سمیت دیگر شامل ہیں۔
زیڈ کے ڈبلیو کے تعاون سے ایل جی کی بڑھتی ہوئی ویہکل کمپونینٹس آپریشن میں اعلیٰ معیار کے آٹوموٹو لائٹنگ کا شعبہ فروغ پائے گا جس کی بدولت روایتی آٹو لائٹنگ کے مقابلے میں یہ زیادہ تیزی سے اپنی جگہ بناسکتی ہے۔ زیڈ کے ڈبلیو کا لائٹنگ بزنس میں اعلیٰ معیار کے ویہکل پرزہ جات اور متعلقہ سامان پر توجہ دی جاتی ہے۔ روایتی ہیلوگن لائٹ سے لیکر ایل ای ڈی اور لیزرز تک زیڈ کے ڈبلیو اپنے آپ کو دنیا میں ان چند گنی چنی کمپنیوں میں شمار کرتی ہے جو میٹرکس ایل ای ڈی ہیڈ لیمپس تیار کرتی ہے۔ اپنی پوری تاریخ میں زیڈ کے ڈبلیو گروپ نے لیزر ہیڈ لائٹس میں کافی پہلے سے سرمایہ کاری کی تھی۔ اب ایل جی اور زیڈ کے ڈبلیو ہائی ریزولوشن انفارمیشن ڈسپلے اور سڑکوں سے جمع شدہ انتباہ کو سینسر کی مدد سے جمع کرے گی۔ اس میں خودکار ڈرائیونگ کیمرے اور آٹوموٹو کمیونکیشنز بھی شامل ہیں۔ ایل جی الیکٹرانکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جو سیونگ جن نے کہا، "اس معاہدے کے ذریعے ایل جی کے آٹوموٹو پرزہ جات کا بزنس پھیلنے کا نیا موقع ہے اور مستقبل میں بھی اسکی ترقی کے بھرپور امکانات ہیں۔ زیڈ کے ڈبلیو کی پروڈکٹ میں بہتری لانے کی استعدادکار کے ساتھ ایل جی کی گلوبل پروڈکشن کا تجربہ اور بین الاقوامی بزنس نیٹ ورک سے دونوں کمپنیوں کو مستقبل کی آٹو مارکیٹ میں بہت زیادہ مواقع ملیں گے جن میں انٹیلی جنٹ لائٹنگ سلوشنز شامل ہیں۔" ایل جی کی ویہکل کمپونینٹس کمپنی آٹوموٹو پرزہ جات کا بزنس دیکھتی ہے۔ سال 2017 میں 26 فیصد اضافے سے اسکی سیلز گروتھ 3.15 ارب ڈالر ہوگئی۔ عالمی آٹوموٹو لائٹنگ مارکیٹ 2020 تک 24.5 ارب ڈالر سے بڑھ کر 29 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے جس میں مجموعی طور پر ہیڈ لائٹس کا حصہ 70 فیصد ہے۔ اس معاہدے کے ذریعے ایل جی کو آٹوموٹو لائٹنگ کے کاروبار میں لائٹس سے متعلق مصنوعات جیسے ہیڈ لائٹس کی رینج میں وسعت لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
برآمد کی اجازت دینے کی رپورٹس پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا