پاکستان مسلم لیگ(ن) کے جانباز کارکن اقتدار کے پجاری سیاسی بونوں کو بدترین شکست سے دوچار کریں گے، علی اکبرگجر

جمعرات 17 مئی 2018 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد میاں محمد نواز شریف واحد رہنما ہیں جن کی قیادت میں پاکستان کے ہرحصے میں یکساں ترقی ہوئی۔ قومی مفادات کے منصوبے تکمیل کو پہنچے، ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہوا اور معیشت تاریخ میں پہلی بار عالمی معاشی طاقتوں کے ہم پلہ آن پہنچی ہی․ میاں محمد نواز شریف پر انگلیاں اٹھانے وا لے قو م کو تین دہائیوں میں ایک ایسا لیڈر نہیں دے سکے جو مشرق سے مگرب اور شمال سے جنوب تک پاکستان کے ہر شہری کا محبوب رہنما کہلا سکی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) بلا شبہ ماضی میںسیاست کے انتہائی کٹھن امتحانات سے گذری ہے اور موجودہ حالات میں بھی ملک کے کونے کونے میں احتساب کے سوا نیزے پر صرف پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی کی قیادت ہے لیکن ہمیں فخر ہے کہ کہ ہم پاک وطن سے عشق کرنے والوں کی جماعت ہیں جن کا جینا مرنا وطن کے لئے ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پر غداری کی تہمت لگانے والے قوم کے ساتھ جھوٹ اور فراڈ کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ماضی میں جن قوتوں نے قومی رازوں کو تجزیوں کی آڑ میں افشا کیا اس وقت سب موقع پرست میاں محمد نواز شریف سے مراعات کے حصول کے لئے لگنے والی لائنوں میں کھڑے ہوتے تھی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کو کمزور سمجھنے والے مت بھولیں کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان کے مفادات کی محافظ جماعت ہے ہم ملکی امن و امان کو مقدم رکھتے ہوئے احتجاجی سیاست کے تانے بانے تیار کرتے ہیں․ میاں محمد نواز شریف کے جان نثار ماضی میں بھی قیادت کے حکم پر خون خرابے کی سیاست سے دور رہے اور موجودہ حالات میں بھی ہم قائد محمد نواز شریف کے احکامات کے منتظر ہیں․علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے جانباز کارکن اقتدار کے پجاری سیاسی بونوں کو بدترین شکست سے دوچار کریں گی․ قوم کے اعتماد نے ہمیں پانچ سال بھرپورخدمت کے لئے توانائی فراہم کی اور میاں محمد نواز شریف نے وہ سب کچھ کردکھایا جس کا وعدہ2013 کی انتخابی مہم میں کیا تھا․ان شا اللہ آئندہ انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنی کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھے گی ․

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں