سندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھر کے اسکولوں کی سکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت پر چیف سیکرٹری ، سیکرٹری تعلیم ودیگر کو 25 مئی کو طلب کر لیا

جمعرات 17 مئی 2018 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھر کے اسکولوں کی سکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت پر چیف سیکرٹری ، سیکرٹری تعلیم ودیگر کو 25 مئی کو طلب کر لیا ۔ سندھ ہائیکورٹ میں صوبے بھر کی اسکولوںکی سکیورٹی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے چیف سیکرٹری ، سیکرٹری تعلیم و دیگر کو 25 مئی تک طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ بتایا جائے کہ اسکولوں کی سکیورٹی سے متعلق حکومت سندھ نے اب تک کیا اقدامات کیے ۔

تعلیمی معیار اور سکیورٹی بہتر بنانے سے متعلق آگہی مہم چلانے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا ۔ واضح رہے کہ گذشتہ سماعت پر عدالت نے فریقین سے آگاہی مہم کے لیے سفارشات طلب کی تھیں ۔ دسمبر 2015 میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد دیگر اسکولوں پر حملے کے پیش نظر یہ درخواست سماجی تنظیم کے رہنما فیصل صدیقی نے دائر کر رکھی ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں