جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ضلع غربی میں موجود 9 فیکٹری مالکان ..
تازہ ترین : 1

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ضلع غربی میں موجود 9 فیکٹری مالکان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ضلع غربی میں موجود 9 فیکٹری مالکان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے ماحولیاتی آلودگی پر اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے احکامات کے باوجود پیش نہ ہونے پر ضلع غربی میں موجود 9 فیکٹری مالکان مقصود ، خورشید احمد جان ، عبدالہنان ، فیصل الیاس ، جان حسن ، قدیر اطہر ، ، خرم عدیل ، اقبال شکور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ۔ واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ماحولیاتی ماہرین کے ہمراہ فیکٹریوں پر چھاپے کے دوران 90 فیصد فیکٹریوں کو ماحولیات کے لیے خطرناک قرار دیا تھا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/05/2018 - 16:30:10

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :