احتساب عدالت کے منتظم جج نے جاوید قمر کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مئی تک توسیع کر دی
تازہ ترین : 1

احتساب عدالت کے منتظم جج نے جاوید قمر کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مئی تک توسیع کر دی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) احتساب عدالت کے منتظم جج نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے پرسنل اسسٹنٹ رمضان سولنگی اور جاوید قمر کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مئی تک توسیع کر دی ۔ احتساب عدالت کے منتظم جج کے روبرو نیب حکام نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے گرفتار پرسنل اسسٹنٹ رمضان سولنگی اور جاوید قمر کو پیش کیا ۔ عدالت میں نیب کی جانب سے ملزمان سے اب تک کی تفتیش میں ہونے والی رپورٹ پیش کی گئی ، جس میں بتایا گیا کہ ملزمان کی ہزاروں بینک ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے ۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے ۔ لہذا ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی جائے ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مئی تک توسیع کر دی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/05/2018 - 16:30:10

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :